72 سالہ خاتون کی ورزش نوجوانوں کو تحریک

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عام طور پر 20 تا 30 سال کے نوجوان اپنے آپ کو صحت مند رکھنے ورزش کرتے ہیں ۔ جم جاتے واکنگ کرتے اور سائیکلنگ کرتے ہیں ۔ تاہم ایک 72 سالہ ضعیف خاتون ہر دن اوپن جم میں کثرت سے ورزش کرتی ہیں ۔ تمام اقسام کے آلات سے ورزش کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کررہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر ابھر رہی ہیں ۔ ضلع جگتیال کے شنکلا پلے موضع کی این پدا راجا اماں کی عمر 72 سال ہے ۔ اس گھریلو خاتون اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے ۔ ہر دن اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ اوپن جم میں پدا راجماں ہر دن یہاں پہونچکر 40 منٹ تک ورزش کرتی ہیں ۔ ورزش کرنے کے دوران اس ضعیف خاتون کی خود اعتمادی دیکھ کر ہر کوئی حیرت کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس خاتون کے ورزش کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔۔ ن