پنڈت نہرو نمٹتے تو تلنگانہ میں دفعہ 370 ہوتا : رام مادھو
حیدرآباد 31 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج کہا کہ دفعہ 370 کو حذف کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت نے اپنے عزم مصمم کے ذریعہ ایک 72 سالہ مسئلہ کی یکسوئی کردی ہے ۔ انہوں نے کریمنگر میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ایک عزم مصمم کے ذیرعہ 72 سال سے چل رہے مسئلہ کو 72 گھنٹوں میں ختم کردیا ہے ۔ انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اگر تلنگانہ سے بھی سردار پٹیل کی بجائے پنڈت نہرو نمٹے ہوتے تو یہاں بھی دفعہ 370 ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے سابقہ نظام حیدرآباد سے یہاں کے مسئلہ پر نمٹا تھا ۔ انہں نے کہا کہ اگر سردار پٹیل کی جگہ پنڈت نہرو ہوتے اور یہاں کے مسئلہ سے نمٹتے تو پھر تلنگانہ میں بھی ایک 370 دفعہ ہوتا ۔
