75سال بعدبھی دلتوںپرمظالم کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic

ایس سی ایس ٹی الٹراسٹی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے : پی وینکٹیا
کوہیر۔24دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پی وینکٹیا ایس سی ایس ٹی کمیشن چیئرمین نے آج کوہیرمنڈل کے موضع سجاپورکادورہ کرتے ہوئے بھیگاری راملوکے نو تعمیرکردہ دیواروںکو منہدم کردیاگیاتھا۔ اس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرایس ٹی ‘ایس سی کمیشن چیئرمین نے بتایا کہ آج75سال بعدبھی دلتوںپر مظالم کیاجارہاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ووٹ زبردستی حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ووٹ کسی کوبھی دیا جاسکتاہے ۔انہوںنے بتایا کہ 22دسمبرکی شام 5بجے راملودلت کے مکان کوجس کسی نے بھی منہدم کیا ہے اس پرایس سی ‘ایس ٹی الٹرسٹی کا مقدمہ درج کیاجائے ۔دلتوں کے خلاف ظلم کو برداشت نہیںکیاجائے گا۔ کمیشن چیرمین نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرپنچ کے فرزندپرسادریڈی اوران کے حامیوںپرقتل کابھی مقدمہ درج کیاجاناچاہئے ۔ کوہیر تحصیلدار سپریا نے بتایاکہ بی راملوکو سروے نمبر21میںایک ایکر20گنٹہ اراضی کاشت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کیلئے دی گئی تھی لیکن راملونے چندروز سے کاشت کرنے والی اراضی پرمکان بنانا شروع کردیاتھا۔ پنچایت سکریٹری نے ان غیرمجازتعمیرات کو روکنے کیلئے ایک نوٹس بھی جاری کیاتھا باوجود اس کے وہ کام جاری رکھاتھا۔ اس موقع پرنومنتخب سرپنچ کے فرزند کے پرساد ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک جے سی بی لے کر دلت شخص راملوکے مکان کی دیوارمنہدم کردیاتھا کیونکہ راملو کے ارکان خاندان کے کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدوارکو حالیہ سرپنچ انتخابات میں ووٹ نہیں دینے کا الزام عائدکیاتھا ۔ اس موقع پرڈی ایس پی سیدا نائک کی قیادت میں پولیس کا معقول بندوبست کیاگیااوراس موقع پرضلع پریشد سی ای او جانکی ریڈی‘ڈی ایل پی او‘ تحصیلدارکوہیرکے علاوہ دیہی سطح کی عوام کی کثیر تعدادموجودتھی۔