76 ہزار کڑوڑ کس کا قرضہ معاف کر رہی ہے مودی سرکار؟ پرینکا گاندھی نے کیا سوال

,

   

Ferty9 Clinic

مودی سرکار مکی غلط نیتوں سے ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 76 ہزار کروڑ کا قرض رائٹ آف کر دیا ہے یعنی ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ معیشت خستہ حال ہے پھر بھی 76 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو بی جے پی حکومت کس کے لیے معاف کر رہی ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹ کر لکھا ہے کہ ’’کسانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ معیشت خستہ حال ہے، لوگوں کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے۔ ممبئی میں پی ایم سی بینک سے جڑے لوگ چیخ رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی حکومت کس کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھاتے ہوئے 76 ہزار کروڑ کے قرض معاف کر رہی ہے؟ کس کے کھاتہ میں گیا یہ پیسہ۔؟