ریاض : (کے این واصف) : ہندوستانی تارکین وطن اپنے قومی دن کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ہفتہ کے اختتام پر یہاں ‘‘یاد رفیع’’ کے عنوان سے الماس ریسٹورنٹ کے آڈیٹوریم میں موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا۔ جس کا اہتمام ڈاکٹر محمد ادریس، میڈیکل کنسلٹنٹ الشفاء کلینک نے کیا تھا۔ ڈاکٹر اشرف علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مینیجمنٹ کنسلٹنٹ، استاد، ادیب، شاعر، جید مقرر و سابق پرنسپل دکن کالج آف مینجمنٹ پروفیسر محمد مسعود احمد جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی۔ اس تقریب کے دیگر اہم شرکاء میں سینئر جیالوجسٹ و ایریا ڈائرکٹر ٹوسٹ ماسٹرز کلب مرزا ظہیر بیگ، چیرمین آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی محمد ضیغم خاں شامل تھے۔ ساز و آواز کی اس رنگارنگ محفل مین جن فنکارون نے اپنی آواز کا جادو جگایا ان مین معروف سنگر عبدالرحیم، نیتو جوائے، الطاف، جلیل، اشونی، لینٹ وغیرہ نے محمد رفیع کے گیت پیش کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کیک کاٹا۔ مرزا ظہیر بیگ نے فنکاروں کو تحائف پیش کئے۔