حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی) تلنگانہ پوسٹل سرکل کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کے ذریعہ تقریبا 8ہزار امتحانات کے پارسل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاگیا۔چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کے سندھیارانی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی امتحانات کے پرچہ جات سے متعلق 6ہزار بیاگس کو جانچ مراکز پر لاک ڈاون کے دوران مکمل احتیاط کے ساتھ پہنچایاگیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے 50فیصد اہلکارلاک ڈاون کے دوران احتیاط کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔