8 اضلاع کی آبپاشی اراضیات پر شجرکاری کا فیصلہ

   

چیف سکریٹری شانتی کماری کا ورکشاپ، اضلاع کے ایڈیشنل کلکٹرس کی شرکت
حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے آبپاشی اراضیات پر شجرکاری کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اضلاع گدوال، نظام آباد، محبوب نگر، میدک، ناگر کرنول، سرسلہ، سدی پیٹ اور سوریا پیٹ کے ایڈیشنل کلکٹرس لوکل باڈیز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ تلنگانہ میں ہریتا ہرم پروگرام سے سرسبزی و شادابی میں اضافہ ہوا ہے اور جنگلات کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔ لکڑی کی اسمگلنگ اور جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضوں کو روکنے میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں گرینری میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوئی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر آبپاشی اراضیات پر شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلع سطح پر عہدیداروں کو اراضیات کا معائنہ کرنا چاہیئے۔8 اضلاع کی ٹیموں کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ 8 اضلاع میں اس پروگرام پر کامیابی سے عمل کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے پنچایتوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ چیف سکریٹری نے شجرکاری کیلئے مختلف پودوں کی تجویز پیش کی۔ ورکشاپ میں اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی رجت کمار، پرنسپل سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آر ایم دوبریال اور کمشنر پنچایت راج ہنمنت راؤ نے شرکت کی۔ر