حیدرآباد۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر 8 اور 9 ڈسمبر کو تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمیٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 ڈسمبر کو عوامی حکومت کی تشکیل کے دو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ پہلے دن ریاست بھر میں جشن منایا جائے گا، 9 ڈسمبر کو تلنگانہ رائزنگ 2047 پالیسی کا ڈاکیومنٹ ریلیز کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا اور دو سال میں انجام دیئے گئے ترقیاتی، تعمیری اور فلاحی اسکیمات کا جائزہ لیا ہے اور محکمہ جات کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت مستقبل کا روڈ میاپ تیار کررہی ہے ۔ تلنگانہ رائزنگ 2047 پالیسی کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔ اس سے سرمایہ داروں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔ سمٹ میں مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے جنہیں ریاست کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، حکومت کے تعاون اور دیگر تفصیلات سے واقف کرایا جائے گا۔ 2
