راجکوٹ : وزیرا عظم نریندر مودی ہفتہ کو گجرات دورے پر پہنچے۔ انہوں نے راجکوٹ کے اٹکوٹ میں نو تعمیر شدہ ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کا افتتاح کیاجو 40 کروڑ کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد پاٹیدار سماج کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے ہی سنسکار ہیں ، باپو اور سردار پٹیل کی اس سرزمین کے سنسکار ہیں کہ 8سالوں میں غلطی سے بھی ایسا کچھ نہیں کیا ہے ، جس کی وجہ سے آپ کو یا ملک کے کسی شہری کو اپنا سر جھکانا پڑے۔ آج جب گجرات کی سر زمین پر آیا ہوں تو سر جھکا کر گجرات کے سبھی شہریوں کو سلام کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے جو سنسکار اور تعلیم دی ، سماج کیلئے جینے کی باتیں سکھائی، اس کی بدولت میں نے مادروطن کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مودی کی قیادت میں ہی اتراکھنڈ کی ترقی
نینی تال۔ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے ٹنک پور میں کہا کہ ریاست کے لوگوں کو ترقی کی دھارے میں شامل ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت اور ویژن سے ریاست کی ترقی ممکن ہے اور ریاست ہمہ گیر ترقی کی طرف گامزن ہے ۔