8 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے و تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 19؍جولائی ( سیاست نیوز)محکمہ پولیس میں نان کیڈر کے بعض سپرنٹنڈٹ آف پولیس کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں ڈی سی پی ایسٹ زون ورنگل پی کروناکر کا تبادلہ کرکے ایس پی بھوپالا پلی مقرر کیا گیا ہے۔ بھوپالا پلی کے ایس پی جئے سریندر ریڈی کا تبادلہ کرکے ایس پی (ایڈمنسٹریشن) ٹی ایس لیول کمانڈ کنٹرول سنٹر حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ ایس پی (نان کیڈر) ویٹنگ کے پشپا کا تبادلہ کرکے ایس پی ٹکنیکل ٹی ایس لیول کمانڈ کنٹرول سنٹر حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ڈی سی پی میڑچل، سائبرآباد جی سندیپ کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی مادھا پور سائبرآباد مقرر کیا گیا۔ ڈی سی پی مادھاپور کے شلپا ویلی کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی ایڈمنسٹریشن حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی اے او ڈبلیو سائبرآباد ڈی کویتا کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی ویمن سیفٹی حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ڈی سی پی ٹریفک۔ II رچہ کنڈہ ڈی سرینواس کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی ٹریفک ۔ III حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا اور ایس پی (نان کیڈر) ویٹنگ کے پرسننا رانی کو جوائنٹ ڈائرکٹر اے سی بی مقرر کیا گیا ہے۔ ب