نئی دہلی: پولیس فورس کی کمی کی وجہ سے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے 8 مئی تک غیر قانونی تعمیرات کو گرانے پر پابندی لگا دی ہے۔ دراصل دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جنوبی دہلی کے کئی حصوں میں غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جانا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی میونسپل کارپوریشن نے دارالحکومت پولیس کو خط لکھ کر فورس کی مانگ کی تھی۔ جسے قبول نہیں کیا گیا۔ ایم سی ڈی سنٹرل زون کے چیئرمین راجپال سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے کل فورس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ کل فورس دستیاب نہیں ہے۔ ہم پوری تیاری کے ساتھ جامعہ نگر پہنچے تھے۔ لیکن جب دہلی پولیس فورس دے گی تب ہی بلڈوزر چلے گا۔