راہول گاندھی کا مرکز ی حکومت پر طنزیہ ریمارک۔ بھارت جوڑو یاترا جاری
کولم ( کیرالا ) :کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کر رہے پارٹی لیڈر راہول گاندھی نے روزگار کے معاملہ میں مودی حکومت سے ایک بار پھر سوال کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں حکومت سے پوچھا ہے کہ ’’8 چیتے تو آ گئے، اب یہ بتائیے کہ 8 سال میں 16 کروڑ روزگار کیوں نہیں آئے؟‘‘ راہول گاندھی نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ نوجوانوں کی ہے للکار، لے کر رہیں گے روزگار۔ اس دوران کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج 10 واں دن رہا ۔ ویاناڈ ایم پی راہول گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر قائدین نے کیرالا کے پوتھیاکاؤ جنکشن پر ترنگے کو سلامی دینے کے بعد یاترا آگے بڑھائی ۔ ہزاروں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔