نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ۔ ای پی ایف کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے مالی سال 2022-23 کیلئے ممبران کے ڈپازٹس پر 8.15 فیصد سالانہ کی شرح سود کی سفارش کی ہے ۔ محنت روزگار اور ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی قیادت میں آ ج دہلی میں سنٹرل بورڈ ا ٓف ٹرسٹیز، ای پی ایف کی 233 ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محنت اور روزگار ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکز وزیر مملکت رامیشور تیلی ( جو اس کے نائب چیئرمین بھی ہیں ) اور لیبر اور روزگار کی سکریٹری آرتی آہوجہ (جو معاون نائب صدر ہیں ) کی مشترکہ نائب صدارت او رممبر سکریٹری نیلم شامی راؤ،سنٹرل پی ایم کمشنر بھی موجود تھے ۔