80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان لڑکیوں کا جشن

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے آج اسمبلی میں ریاست کے مختلف محکمہ جات میں موجود 80 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کرنے کے بعد تلنگانہ کے مختلف مقامات بالخصوص یونیورسٹیز اور کالجس میں طلبہ اور بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے آتشبازی کی گئی ڈھول بجاتے ہوئے ناچتے گاتے ہوئے جشن منایا گیا ۔ جس میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا ۔ ان طالبات نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تاریخی فیصلہ کیا ہے ۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں ایک ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر تقررات کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ ان لڑکیوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک چلائی گئی تھی آج اس خواب کی تعبیر ہوگئی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ کا بجٹ 2 لاکھ 50 ہزار کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے ۔ کالیشورم کے بشمول دوسرے آبپاشی پراجکٹس تعمیر ہورہے ہیں اور اب بڑے پیمانے پر روزگار بھی حاصل ہورہا ہے ۔۔ ن