نیویارک : امریکہ میں رائٹرز کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت جن کا تعلق ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں جماعتوں سے ہے چاہتی ہیکہ امریکہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کو ہونے والے نقصانات کو روکنے میں مدد کرے اور اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ختم کی جائے لیکن امریکی رائے عامہ کی حمایت موجودہ تنازعہ میں اسرائیل ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے۔دو دن تک جاری رہنے والے اور جمعہ کو ختم ہونے والے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ 78 فیصد شرکا جن میں 94 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ریپبلکن شامل ہیں نے اس بیان سے اتفاق کیا کہ امریکی سفارتکاروں کو فعال طور پر ایک منصوبہ پر کام کرنا چاہیے جس میں شہریوں کو غزہ میں لڑائی چھوڑ کر دوسرے ملک جانے کی اجازت دی جائے۔