ظہیرآباد میں عوامی مسائل سے کانگریس قائد ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے واقفیت حاصل کی
ظہیرآباد -13۔ اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کانگریس پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے کہا کہ کے سی آر کی تنہا کوششوں سے تلنگانہ کی تشکیل عمل میں نہیں آئی تھی بلکہ یہ 1200 شہیدوں کی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔ وہ ’’ آرہا ہوں ، آپ کیلئے ‘‘ پروگرام کے تحت ظہیرآباد منڈل کے ارجن نائک ٹانڈہ ، لچھو نائک ٹانڈہ ، انیگنٹہ، شیخاپور ، ملچلمہ اور ہگیلی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹانڈہ کے مکینوں تک پینے کے پانی کی سربراہی اور آمد و رفت کے لئیسڑکیں تعمیر کرنا ضروری ہے۔ دیہات کے دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ حکام سے فون کرکے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہی خواتین کو 2500 روپئے ماہانہ وظیفہ د ے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مفت برقی سربراہ کرنے کا سہرا کانگریس کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اگلی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے شکایت کی کہ تلنگانہ ریاست تشکیل پاکر 9 سال سے زا?د کا عرصہ گزرگیا لیکن بے روزگاروں کو تاحال نوکریاں نہیں ملیں ۔ طرفہ تماشہ یہ کہ نوکریوں کے حصول کے لئے منعقد ہونے والے امتحانات پرچوں کے افشا ہونے کے بہانے منسوخ کردیئے گئے۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی دیہی عوام سے اپیل کی ۔ اس پروگرام میں کانگریس پارلیمانی حلقہ کے انچارج اجول ریڈی ، منڈل صدر نرسمہا ریڈی ، رکن ضلع پریشد ناگی شیٹی ، نائب ایم ایم پی راملو، اراکین منڈل پریشد ، سرپنچس ، یوتھ لیڈرس، این ایس یو آئی لیڈران اور کانگریس کارکنان کے بشمول دیہی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔