حیدرآباد۔/17 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے 9 اضلاع میں ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز ) کا تقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کے احکامات کے مطابق مس رادھیکا گپتا ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز ہنمکنڈہ مقرر کیا گیا۔ مس پی سریجا ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز ملگ مقرر کیا گیا۔ فیضان احمد ( آئی اے ایس) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز نرمل کے عہدہ پر فائز کیا گیا۔ مس پی گوتمی ( آئی اے ایس ) ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز سرسلہ ، پی پنکیش کمار للت کمار ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز جنگاؤں، لنن وکسل ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز محبوب آباد ، شویندر پرتاپ ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز محبوب نگر، سنچت گنگوار ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز ونپرتی اور پی کھدیراون ( آئی اے ایس ) کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز بھوپال پلی مقرر کیا گیا۔
