ہانگزو۔ نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری نے چہارشنبہ کو انگلینڈ کے خلاف 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران یوراج سنگھ کا 16 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف نوگیندیں لے کر تیز ترین نصف سنچری اسکورکی۔جاری ایشین گیمز کے گروپ میچ میں دیپیندر نے یہاں پنگفینگ کرکٹ فیلڈ میں منگولیا کے خلاف صرف 10 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔ ان کا ریکارڈ آٹھ چھکوں سے مزین رہا۔نیپال نے منگولیا کے خلاف 314 کا بڑا مجموعہ بنا کر ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 300 رنزکا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کشال مالا جنہوں نے50 گیندوں پر137 رنز بنائے اور تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے صرف 34 گیندوں میں سنچری مکمل کر کے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما (35 گیندوں) کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔جواب میں منگولیا 13.1 اوورز میں 41 رنز پر ڈھیر ہوئی اور نیپال نے 273 رنز سے فتح سمیٹ لی، جو اب تک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز کی کامیابی ہے۔نیپالی بیٹر سے پہلے ہندوستانی سابق آل راؤنڈر یووراج کے پاس تقریباً 16 سال تک ٹی20 کرکٹ کا تیز ترین 50 کا ریکارڈ تھا۔ ان کی شاندار اننگز2007 میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف آئی تھی، یوراج نے صرف 12 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین 50 ہے۔ یوراج کی یادگار اننگز میں تین چوکے اور سات چھکے شامل تھے، جس میں اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے بھی ہیں، یہ ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا پہلا واقعہ ہے۔