9/11 حملوں کے 3 مبینہ ملزمین کا امریکی فوج سے سمجھوتہ

,

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد نے سزائے موت نہ دینے کی شرط پر اعتراف جرم کی حامی بھر لی ہے۔ خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطاش اور مصطفیٰ احمد آدم الحوسوی کئی سال سے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل (کیوبا) بغیر کسی مقدمہ کے قید ہیں۔ یہ جیل امریکی بحریہ کے اڈہ پر ہے ۔ تینوں نے اب امریکہ سے ایک معاہدہ کیا ہے جس میں استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کا مطالبہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد وہ 11 ستمبر 2001 میں نیویارک ٹریڈ سنٹر پر مبینہ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلیں گے۔ معاہدہ سے متعلق شرائط کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔11 سمتبر 2001 کو کئے گئے القاعدہ کے حملوں میں تقریبا 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔