90 ممالک کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میںشرکت کی تصدیق

   

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کانفرنس میں 90 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک اور ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز سمیت کئی غیر ملکی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، پیوٹن کے معاون یوری اْشاکوف نے حال ہی میں کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا اکتوبر میں چین کا دورہ بھی طے شدہ ہے جب یہ ملک ون بیلٹ ون روڈ فورم کی میزبانی کر رہا ہے،ہمیں چین جانے کا دعوت نامہ اور منصوبہ ملا ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘‘پچھلی دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے ثمر آور نتائج حاصل کیے ہیں۔