برٹش کولمبیا: 1990 کی دہائی کے اواخر میں کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں استعمال کیلئے بنائی گئیں کشتیاں ایکس بک مارکیٹ پلیس پر فروخت کیلئے پیش ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں کشتیاں 1990 کی دہائی سے تعلق رکھتی ہیں اور بی سی فیریز کمپنی کے استعمال کیلئے بنائی گئی تھیں تاہم زیادہ بجٹ کے باعث اور رفتار اور کارکردگی کی توقعات پر پورا نہ اترنے میں ناکام رہیں۔بی سی فیریز کمپنی کی جانب سے دو فیریز استعمال میں لائی گئیں لیکن انہیں صرف چند سال کی سروس کے بعد بند ہی کردیا گیا تھا اور 2003 میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔فیریز اب حکومت مصر کی ملکیت میں ہیں۔ برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی تجارتی مشیر، راب آرتھرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک مصری کمپنی کو تینوں فیریز کو اسکریپ کرنے کا معاہدہ دیا گیا تھا۔
