ممبئی : عدالت میں کیس چلنے کے 80 سال بعد بالآخر 93 سالہ خاتون کو اس کے 2 فلیٹس واپس مل گئے۔ میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو جنوبی ممبئی کے 2 فلیٹ ان کی مالکن 93 سالہ خاتون کو دینے کی ہدایت کردی تا کہ 8 دہائیوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ ختم ہوجائے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر ہیں جو کہ 500 اور 600 مربع فٹ پر واقع ہیں۔ میڈیا کے مطابق 28 مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کی مانگ کی گئی تھی، جس نے اس وقت کے برطانوی حکمرانوں کو خانگی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ میڈیا کے مطابق یہ جائیدادیں اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے وارثوں کے قبضہ میں ہیں۔
