95فیصد بھارت واسیوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں: ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اترپردیش کے وزیر کا مضحکہ خیز جواب

,

   

لکھنؤ: پٹرول ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان اترپردیش حکومت کے ایک وزیر نے جمعرات کو ایک عجیب بیان دیاہے, وزیر نے کہا کہ 95 فیصد ہندوستانیوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے اور صرف ایک مٹھی بھر چار پہیوں کا استعمال کرتے ہیں مغربی اتر پردیش کے جالون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر اپیندر تیواری نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے پاس کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر وہ حکومت کو نشانہ بنا سکے انہوں نے کہا آپ سال 2014 کے اعداد و شمار پہلے اور اب لے لیں مودی جی اور یوگی جی کی حکومت بننے کے بعد فی کس آمدنی دگنی ہو گئی ہے انہوں نے کہا جہاں تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعلق ہے صرف مٹھی بھر لوگ فور وہیلر استعمال کرتے ہیں اور انہیں پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے معاشرے کے 95٪ لوگوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے.. قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک بھر میں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر روز بڑھ رہی ہیں اور عام آدمی کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے روزمرہ استعمال کی اشیاء سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پٹرول کی قیمت 103.18 روپے تک پہنچ گئی ہے اگر اس مہینے کو دیکھا جائے تو تیل کی قیمتوں میں تقریبا 15دن کا اضافہ ہوا ہے۔