لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اپیندر تیواری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ 95 فیصد لوگوں کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اپیندر تیواری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ 95 فیصد لوگوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ اپیندر تیواری نے کہا تھا کہ فی کس آمدنی کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔