نظام آباد میںمسابقتی امتحانات کے امیدواروں میں اسٹیڈی میٹرئیل کی تقسیم ، پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد :وزیر عمارت مسٹر پرشانت ریڈی نے آج مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے بیروزگار نوجوانوں کو ان کی جانب سے اسٹیڈی میٹریل فراہم کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی صورت میں آئندہ کی زندگی خوشحال بن سکتی ہے لہذا دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہوئے امتحانات تحریر کرنے کی خواہش کی انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو تاریخ میں پہلی مرتبہ 90 ہزار ملازمتیں فراہم کیلئے اعلامیہ جاری کررہے ہیں بالکنڈہ کے علاوہ ضلع کے بیروزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے حصول کیلئے کوچنگ سنٹروں میں تربیت حاصل کریںحیدرآباد کے کوچنگ سنٹروں کے مساوی یہاں پر بھی کوچنگ دی جارہی ہے اور دو ماہ کا یہ کٹھن وقت دلچسپی کے ساتھ گذاریں زونل نظام سے نا انصافی ہورہی ہے جس کی وجہ سے چیف منسٹر نے صدر جمہوریہ سے نمائندگی کرتے ہوئے منظوری حاصل کی جس کی وجہ سے 95 فیصد مقامی افراد کو ملازمتیں حاصل ہوگی ۔ نظام آباد ضلع میں 1997 ملازمتیں مخلوعہ ہے اوران میں سے 95 فیصد مقامی افراد کو ملازمتیں حاصل ہوگی ۔ زونل ، ملٹی زونل ملازمتیں حاصل ہونے کی صورت میں محنت کا نتیجہ حاصل ہوگا ۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ ملازمتیں ، آبی سہولتیں اور فنڈس کی بنیاد پر حاصل ہوا تھا اور ضلع میں کم ازکم 3 ہزار ملازمتیں حاصل ہونے کے امکانات ظاہر کیا ۔ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مقابلہ بھی رکھے جائیں گے اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ کوچنگ سنٹرس حیدرآباد تک ہی محدود تھے لیکن مسٹر پرشانت ریڈی کی دلچسپی کے باعث یہاں پر بھی قائم کئے گئے ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔