نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں پلوامہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ۔ 

,

   

ولنگٹن : جموں و کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں ہوئے دہشت گرد حملہ میں ۴۴؍ سی آر پی ایف فوجی اہل کار جا ں بحق ہوگئے ۔ سارے ملک میں اسکی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ عوام میں اس کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ او ر اب ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بھی اس حملہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں بھی اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی گئی ہے ۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نیوزی لینڈ ونسٹن پیٹر نے کہا کہ ہندوستان کے پلوامہ علاقہ میں سی آرپی ایف اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں یہ پارلیمنٹ سخت مذمت کرتا ہے ۔ جس میں کئی فوجی اہلکاروں کی جاں بحق ہوگئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان کی حکومت کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ اور ہندوستان کے اس آزمائشی دور میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں سی آر پی ایف فوجیوں پر حملہ کردیا جس میں تقریبا ۴۴؍ فوجی ہلاک ہوگئے ۔