98 سالہ خاتون کا تنہا سفر

   

کیف : یوکرین میں 98 برس کی خاتون جو روسی فوج کے زیرقبضہ علاقہ سے چپل پہن کر اور ہاتھ میں چھڑی لے کر نکلی تھیں، تنہا 10 کلومیٹر کا سفر طے کر کے کئی روز بعد بچھڑ جانے والے اپنے اہل خانہ سے مل گئیں۔ میڈیا کے مطابق لیڈیا سٹیپینونا لومیکووسکا اور ان کے اہل خانہ نے مشرقی ڈونیٹسک کے علاقہ میں فرنٹ لائن پر واقع گاؤں اوچیریٹائن میں روسی فوج کے داخل ہونے اور وہاں شدید لڑائی شروع ہونے کے بعد علاقہ کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔روسی فوج یہاں اسلحے کی کمی کا شکار یوکرینی فوج کو توپ خانے، ڈرونز اور بموں سے نشانہ بنا رہی ہے اور اس علاقہ میں پیش قدمی کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لومیکووسکا نے کہا کہ ’میں جب بیدار ہوئی تو چاروں طرف سے گولیوں سے گھری ہوئی تھی، یہ بہت خوفناک منظر تھا۔