حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : صحت مند معمر شہریوں کے لیے اکثر کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ سکندرآباد ریل نیلائم کے آر آر سی گراونڈ میں سینئیر سٹیزنس کے لیے 3 ہزار میٹر دوڑ کا انعقاد کیا گیا ۔ 99 سالہ ضعیف شخص یادگیری وہاں پہونچا ۔ مقابلہ دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ مقابلے میں شامل ہونے کے لیے دوڑ شروع ہوتے ہی یادگیری اتنی تیزی سے دوڑ لگائی اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلا انعام جیت لیا ۔ کامیابی کا راز دریافت کرنے پر یادگیری نے بتایا کہ وہ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے خاندان کا دار و مدار زراعت پر ہے ۔ بچپن سے ہی وہ کھیتوں میں کام کرتا ہے ۔ 10 سال قبل بیوی کا انتقال ہوگیا ۔ یادگیری کو 4 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ اپنے بچوں اور ان کے بچوں جملہ 46 افراد پر مشتمل خاندان ہے ۔ یادگیری کو شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی کوئی بیماری نہیں ہے ۔ وہ تمباکو نوشی بھی نہیں کرتا ، بینائی پوری طرح ٹھیک ٹھاک ہے ۔ فی الحال وہ اُپل میں اپنے بیٹے کے پاس رہتے ہیں ۔ روزانہ صبح میں صرف میوے کھاتے ہیں اور دوپہر میں چاول کھاتے ہیں ۔ سیاستدانوں میں انہیں چندرا بابو نائیڈو پسند ہیں ۔۔ ن