99 سالہ شخص نے ہیلت کئیر ورکرس کیلئے 239 کروڑ روپئے جمع کئے

,

   

لندن 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں ایک 99 سالہ سابق فوجی نے جو دوسری جنگ عظیم میں شامل تھا ہیلت کئیر ورکرس کی مدد کیلئے 25 ملین پاونڈ ( 239 کروڑ روپئے ) جمع کئے ہیں۔ یہ شخص اپنے گارڈن میں چہل قدمی کرتے ہوئے عطیات وصول کر رہا تھا ۔ اس فوجی نے صرف ایک ہزار پاونڈ جمع کرنے یہ مہم شروع کی تھی تاہم بعد میں جملہ 25 ملین پاونڈ جمع ہوگئے ۔