9سال قبل لاپتہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ

   

کوالالمپور: ایک ماہی گیر نے نو سال قبل ملائیشیا کے اس مسافر طیارے کا ملبہ دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے جو 8 مارچ 2014ء کو جنوبی آسٹریلیا کے ساحل میں غائب ہوگیا تھا۔آسٹریلوی حکام نے لاپتہ مسافر جہاز کا ملبہ تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر اسے اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی لیکن ایک تجربہ کار آسٹریلیائی ماہی گیرنے نئی معلومات کا انکشاف کیا ہے۔ریٹائرڈ فشرمین کیٹ اولور نے دعوی کیا ہے کہ اسے MH370 لاپتہ ملائیشین طیارے کا ایک بہت بڑا ٹکڑا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کاش میں نے اسے نہ دیکھا ہوتا مگریہ سچ ہے کہ وہ طیارے کا بازو تھا۔ 77 سالہ ماہی گیرنے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیائی حکام کو اس جگہ کے بارے میں معلومات دے سکتا ہے جہاں اس کے پائے جانے کے نو سال سے زیادہ کے بعد اس کے ایک پرکا پتہ چلا تھا۔