حیدرآباد /8 جنوری ( پریس نوٹ ) بجاج الیکٹرانکس پر ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفر کے شاندار بمپر ڈرا 50 لاکھ روپئے انعام اور 30 آلٹو K10 کاروں کی قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ اداکارئیں آشو ریڈی ، ماسا وارانسی ،اور ادکار ہرش وردھن رانے نے بمپر ڈرا اور 30 آلٹو K10 کاروں کے کوپنس نکالے ۔ بمپر ڈرا کا کوپن نمبر 3050689 ہے ۔ تہوار کے سیزن میں سب سے بڑے انعامات نقد اور کاروں کی قرعہ اندازی کے سلسلے میں مسٹر کرن بجاج سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس نے یہ کامیابی اپنے گاہکوں کے بھروسہ اور محبت کی وجہ سے حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بمپر ڈرا اور دیگر پیشکشیں ہمارے گاہکوں کو اس محبت کا بدل دینے اور اظہار تشکر کا ایک انداز ہے ۔ انہوں نے 50 لاکھ نقد انعام حاصل کرنے والے اور 30 آلٹو K10 کاریں پانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ قرعہ اندازی میں مسٹر وشال سنگھ ، وی پی اسٹرٹیجی اینڈ آپریشنس بجاج الیکٹرانکس بھی شریک تھے ۔ بجاج الیکٹرانکس ، نکس حیدرآباد مال کے پی ایچ بی حیدرآباد میں چہارشنبہ کو تقریب قرعہ اندازی منعقد ہوئی ۔