BIS ہال مارک زیورات کی خریداری میں سمجھداری

   

صارفین کی رہنمائی کیلئے مبارک جیویلرس درگاہ یوسفین ؒ موجود، محسن بن مبارک کا اظہار خیال
حیدرآباد۔ سونے کے زیورات کی خریدی کے موقع پر صارفین کو کئی اہم نکات کا خیال ضرور رکھنا چاہیئے جس سے وہ ایک بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں پروپرائٹر و سی ای او مبارک جیویلرس محسن بن مبارک نے صارفین کی رہنمائی کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے پہلے صارفین کو یہ دیکھنا ہے کہ سونا خالص ہو، ملاوٹ شدہ نہ ہو۔ جبکہ سونا خالص ہے یا نہیں اس کا پیمانہ یا کسوٹی قیراط ( کیرٹ ) ہے اور 24 قیراط کا سونا سب سے خالص ہوتا ہے۔ اسے 99.9% گولڈ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ سونا ایک ایسی قیمتی دھات ہے جو بہت نرم ہوتی ہے۔ اس لئے 24 قیراط سونے میں زیورات نہیں بنائے جاسکتے بلکہ دوسری دھاتیں جیسے KDM،کاپر، سلور وغیرہ کو شامل کرکے ایک زیور کی شکل دی جاتی ہے۔ زیورات کی جب ہم بات کرتے ہیں تو 22 قیرط کے سونے میں سب سے اچھے خالص سونے کے زیورات بنتے ہیں جس کو 91.6% سونا کہا جا تا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ سونا خریدتے وقت BIS ہال مارک ضرور دیکھیں۔ ہندوستان میں جب بھی آپ سونے کے زیورات کی خریدی کرتے ہیں تو ہمیشہ BIS ہال مارک چیک کرکے ہی خریدیئے۔ BIS دراصل یہ حکومت ہند کی جانب سے قائم کردہ اتھاریٹی ہے۔ BIS سے متعلق مزید جانکاری کیلئے آپ www.bis.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر 91.6% خالص سونا ہو تو ہی 22 قیراط کا ہال مارک ہوتا ہے۔ 79% خالص سونا ہو تو 18 کیرٹ کا ہال مارک ہوگا۔ ویسے بھی فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے ، یہ جاننا بھی بہت اہم ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ سونا فروخت کرنا چاہتے ہیں تو یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ سونے کی دوبارہ فروخت پر اس کی کیا قدر ہوگی۔ مبارک جیویلرس سے اگر 22K916 جیویلری خریدی گئی تو آپ کو فروخت پر 92% قیمت حاصل ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے محسن بن مبارک سے9849278967 ۔ 8074700178 پر ربط پیدا کریں۔