BS4 پرمٹ رجسٹریشن نہ کروانے والی گاڑیاں اسکراپ

   

کمشنر آر ٹی او خیریت آباد کی نمائندہ سیاست سے بات چیت
حیدرآباد۔11مارچ ۔ ( سیاست نیوز ) ۔ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر مسٹر پانڈو رنگ نائک نے وضاحت کی کہ سپریم کورٹ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات کے مابق BS4 سیریز کی جتنی بھی موٹر سائیکلیں شہر میں فروخت کی گئی تھیں ان تمام گاڑیوں کو پرمٹ رجسٹریشن فوری طور پر کروالیا جائے بصورت دیگر ان گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ کرکے اسکراپ کے حوالے کردیا جائے گا۔اس بات کا انکشاف پانڈو رنگ نائک نے آج ان کے دفتر خیرت آباد آر ٹی او نے نمائندہ سیاست کو بتائی اور کہا کہ شہر میں جتنی بھی موٹر گاڑیاں چل رہی ہیں انکو جلد سے جلد پرمٹ رجسٹریشن کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ 31مارچ کو دفتری اوقات صبح 10تا شام 6 تمام دستاویزات کے ساتھ آر ٹی او سے رجوع ہوسکتے ہیں۔اپریل کے پہلے ہفتہ تک شہر میں BS6 گاڑیوں کا ہی رجسٹریشن کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں موٹر انسپکٹر خیرت آباد مسٹر واسو نے عوام سے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ًBS4 کی جتنی بھی گاڑیاں خریدی گئی تھیں فوری طور پر پرمٹ رجسٹریشن کرلیا جائے ورنہ ان گاڑیوں کے پرمٹ لائسنس کو منسوخ کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو اسکراپ کے حوالے کردیا جائے گا۔