69 منزلہ عمارت کو صرف 64 سکنڈس میں منظوری دی گئی ، 37 سکنڈس میں 13,665 درخواستوں کی جانچ پڑتال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے عمارتوں کی تعمیرات ، لے آوٹ کی منظوریوں کو تیز ترین اور شفاف طریقے سے جاری کرنے پر متعارف کردہ بلڈناو اپلی کیشن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ کتنے بھی منزلوں کی تعمیرات کے لیے وصول ہونے والی درخواستوں کی سکنڈس میں اسکورٹنی کا عمل مکمل کررہا ہے یہ اپلی کیشن درخواست گزاروں کے ساتھ ساتھ عہدیداروں کے لیے بھی مفید ثابت ہورہا ہے ۔ ماضی میں TGB Pass اپلی کیشن استعمال کرنے کے دوران عہدیداروں کو چند دن لگ جاتے تھے ۔ اس کی جگہ Build Now اپلی کیشن متعارف کرایا گیا ہے ۔ ریاست کے نوجوان سافٹ ویر ملازمین نے سافٹ ویر کی مدد سے بلڈ ناو اپلی کیشن کو اسٹارٹ اپ کے ذریعہ تیار کیا ہے ۔ جی او 168 قواعد کے مطابق تفصیلات درج کرنے کیلئے Build Now کو ڈیزائن کیا ہے ۔ یہ اپلی کیشن قواعد کے مطابق تفصیلات ہوں تو ہی درخواستوں کو قبول کرتا ہے ۔ متعلقہ درخواستوں کے جائزے کا عمل بھی لمحوں میں مکمل کیا جارہا ہے ۔ Build Now کو پہلے جی ایچ ایم سی میں استعمال کیا گیا ۔ اس کے بعد ایچ ایم ڈی اے کے ساتھ ڈی ٹی سی پی اور ریاست کے تمام میونسپلٹیز اور کارپوریشنس میں اس پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ماضی میں ڈیولپمنٹ پرمیش مینجمنٹ سسٹم ( ڈی پی ایم ایس ) TGB Pass اپلی کیشن کے ذریعہ درخواست کی جانچ پڑتال کے لیے ایک پلاننگ آفیسر کو کافی دن لگتے تھے ۔ ایک سے زیادہ منزلوں والی عمارت کیلئے زیادہ تر وقت صرف اپلی کیشن اسکورٹنی پر صرف ہوتا تھا ۔ لیکن اب بلڈ ناو اپلی کیشن فوری اجازت نامے ، رجسٹریشن ، سنگل ونڈو اپلی کیشن کی سیکنڈس میں جانچ پڑتال کررہا ہے ۔ اس طرح کی سہولت ملک میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہے ۔ جنوبی ہند کی بلند ترین 69 فلورس کی عمارت تعمیر کرنے کیلئے ایچ ایم ڈی اے میں درخواست داخل کی گئی ۔ جس کی صرف ایک منٹ 4 سکنڈ میں اسکورٹنی مکمل کی ہے ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے میں ہمہ منزلہ عمارتوں کی اسکورٹنی کا عمل لمحوں میں مکمل ہورہا ہے ۔ بلڈناو دستیاب ہونے کے بعد ایچ ایم ڈی اے جی ایچ ایم سی کے علاوہ کارپوریشنس اور میونسپلٹیز میں عمارتوں کی تعمیرات کیلئے 13,665 درخواستیں وصول ہوئی ہے ۔ ان میں فوری طور پر 8550 درخواستوں کو منظوری دی گئی اور ان میں 945 فوری رجسٹریشن ہوگئے ۔ سنگل ونڈو میں 4170 درخواستیں زیر غور ہیں ۔ ان درخواستوں کی مختلف سطح پر 48,495 مرتبہ جانچ پڑتال کی گئی ۔ اس کیلئے 37.6 منٹ کا وقت لگا ہے ۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد تمام درخواستوں کی ڈرائینگ پی ڈی ایف بنانے میں 52.47 منٹ کا وقت لگا ہے ۔۔ 2