BYD انڈیا کی دوسری پیاسنجر وہیکل کا حیدرآباد میں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : دنیا کے سرکردہ نیو انرجی وہیکل مینوفیکچرر BYD نے حیدرآباد میں اپنی دوسری پیاسنجر وہیکل کا شوروم میں افتتاح عمل میں لایا ۔ یہ شوروم KUN یونائٹیڈ BYD کی جانب سے چلایا اور انتظام کیا جاتا ہے ۔ BYD انڈیا ، KUN یونائٹیڈ BYD کے سینئیر عہدیداروں اور گاہکوں کی موجودگی میں مسٹر یو وینکٹیش ، چیرمین KUN گروپ ، مسٹر سنجے ، گوپالا کرشنا ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ، الیکٹرک پیاسنجر وہیکل بزنس نے اس وہیکل کا افتتاح انجام دیا ۔ مسٹر سنجئے نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ۔ مسٹر وینکٹیش نے ایک بار پھر فخر کا اظہار کیا اور اپنے معزز گاہکوں کو سیلز اور سرویس اسٹانڈرڈس کی اعلیٰ سطح کی فراہمی کا عزم کیا ۔۔