C.I.T میں کار میکانیک کار الیکٹریشن اور ریفریجریشن ایرکنڈیشن کی مفت ٹریننگ

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کمیونٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( سی آئی ٹی) کے زیر اہتمام بستی نبی کریم کالونی متصل عیدگاہ میر عالم پر کار میکانک ، کار الیکٹریشن ، ریفریجریشن ایرکنڈیشن کی مفت ٹریننگ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں دی جارہی ہے ۔ ساتویں جماعت کامیاب یا فیل طلباء کے علاوہ حافظ قرآن و دیگر طلباء بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ مستحق طلبہ کے دوپہر کے کھانے کا بھی مفت انتظام رہے گا ۔ ٹریننگ کی تکمیل پر روزگار کیلئے رہنمائی بھی کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9 بجے صبح سے 4 بجے شام تک راست یا فون نمبر 8977507996 ۔ 9849200960 پر ربط کریں ۔۔