Cardiac Arrest کبھی بھی کسی کو بھی آسکتا ہے:ہریش راؤ

   

تلنگانہ میں سالانہ 24ہزار اموات ، عوام اپنا لائف اسٹائل تبدیل کریں

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کارڈیک آریسٹ (Cardiac Arrerst)کبھی بھی کسی کو بھی آسکتا ہے اس کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا ۔ ہمارے ملک میں سالانہ 15لاکھ افراد اچانک قلب پر حملہ ہونے سے فوت ہورہے ہیں ، ہر دن اوسطاً 4ہزار افراد اس کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں ایسی اموات کو سی پی آر کے عمل سے گھٹایا جاسکتا ہے ۔ فی الحال ایسے واقعات میں 10 میں سے ایک فرد ہی زندہ بچ پارہا ہے ۔ تاہم سی پی آر کا عمل کامیابی سے انجام دیا جاتا ہے تو 10کے منجملہ 5 افراد کو زندہ بچایا جاسکتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے علاوہ دیگر صحت سے متعلق ادارے یہی مشورہ دے رہے ہیں ۔ ضلع میڑچل میں سی پی آر کی تربیت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں سڈن کارڈیاک آریسٹ سے سالانہ 24 ہزار اموات ہورہیہیں ۔ سی پی آر کی اچھی تربیت فراہم کی گئی تو ان میں اموات کیش رح کو نصف تعداد تک گھٹایا جاسکتا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سی پی آر کیتربیت کو ریاست بھر میں توسیع دینے کی ضرورت ہے ۔ محکمہ صحت ، بلدی نظم و نسق ،محکمہ پنچایت راج پولیس عملہ میں شعور بیداری کی مہم چلاتے ہوئے سی پی آر کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ گیٹیڈ کمیونٹیز کی سیکوریٹی کے علاوہ دوسرو ں کو بھی تربیت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ ورزش اور یوگا کریں ، ہر ایک کی طرز زندگی تبدیل ہوگئی ہے ۔عوام غلط عادتو ں کے شکار ہورہے ہیں ، کھانے پینے کی عادتیں بھی تبدیل ہوگئی ہیں ، کام کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے ۔ کورونا بحران کے بعد اچانک قلب پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوام اپنی زندگیوں میں کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو اپنے لائف اسٹائل کو تبدیل کرلیں ۔ ن