حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے منگل کو تلنگانہ اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹسٹ (TS CETs) 2022 کے امتحانات کی تواریخ کا آج اعلان کردیا ہے۔ ایل ایل بی تین سالہ ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے لاء سیٹ 21 جولائی کو ہوگا جبکہ پانچ سالہ کورس اور ایل ایل ایم میں داخلہ کیلئے 22 جولائی کو امتحان ہوگا۔ بی ایڈ کورس میں داخلہ کیلئے CET 26 اور 27 جولائی کو ہوگا۔ ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلہ کیلئے مربوط CET 27 اور 28 جولائی کو ہوگا۔ اسی طرح ایم ٹیک اور ایم فارما میں داخلوں کیلئے پوسٹ گریجویٹ ، انجنیئرنگ ، کامن انٹرنس ٹسٹ 29 جولائی اور یکم اگست کو منعقد کیا جائے گا۔