CJI، بار کونسل سربراہ کے کانووکیشن میں شرکت کی مخالفت:NLSIU

   

بنگلورو۔16؍اگست ( ایجنسیز)نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی (NLSIU)، بنگلورو کے طلباء اور سابق طلباء(الیومنی) نے چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور بار کونسل آف انڈیا (BCI) کے چیئرمین منن کمار مشرا کی یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن میں شرکت کی مخالفت کی ہے۔15 اگست کو ایک بیان میں، طلباء اور سابق طلباء نے بی سی آئی کے اس حکم نامہ کی مذمت کی جس میں ریاستی بار کونسلوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ NALSAR یونیورسٹی آف لاء حیدرآباد کے 2026 گریجویٹس کے اندراج کو روک دیں۔ انہوں نے NALSAR طلباء کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا جنہوں نے کہا کہ انہوں نے طاقت سے سچ بولنے میں مثالی جرات اور اخلاقی یقین کا مظاہرہ کیا۔بیان پر 2026 کی کلاس کے 165 گریجویٹ طلباء، 409 موجودہ طلباء اور 128 سابق طلباء نے دستخط کیے۔نلسار یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے سی جے آئی کی کانوکیشن میں شرکت کی مخالفت کے بعد یہ تنازعہ پیدا ہوا جوشدت اختیار کرگیا ہے۔