اقبال قریشی ڈائرکٹر نے مسافرین میں ہینڈ س سینیٹائزر تقسیم کیا، مسافرین کی نقل و حرکت پر کڑی نظر
حیدرآباد۔19مارچ ۔(سیاست نیوز)۔COVID-19 مرض اب ریاست تلنگانہ میں اپنے قدم جما رہا ہے جس کے باعث عوام میں شعور بیداری پیدا کی جارہی ہے۔آج نامپلی ریلوے اسٹیشن پر جناب اقبال قریشی ڈائرکٹر کی زیر نگرانی میں عوام میں صحت شعور بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مسافرین میں ہینڈ سانیٹائزرس کی تقسیم عمل میں آئی ۔اور انہوں نے سارے مسافرین بالخصوص قلیوں میں ماسکس اور ہینڈ سانیٹائزرس تقسیم کئے اور ان بتایا ماسک اور سانیٹائزرس استعمال کرکے اپنی ڈیوٹی انجام دیں ۔اقبال قریشی نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف اور جی آر پی ایف کے نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ مسافرین کی نقل و حرکت پر خصوصی نگرانی رکھی جائے تاکہ کروناوائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔اور اکثر مسافرین اے سی کوچ میں سفر کے بجائے نارمل کوچ میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ یہ مرض AC کوچ میں تیزی سے پھیل جانے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ ساوتھ سنٹرل ریلوے ماہ اپریل سے کئی ٹرینس کو منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے۔اپریل کے پہلے ہفتہ سے نامپلی اور سکندرآبا د سے کئی ٹرینس منسوخ کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ ریلوے پلیٹ فارم پر بے گھر افراد کے جمع ہوجانے پر روک لگادی گئی ہے اور ویٹنگ روم میں کم سے کم افراد کو جمع ہونے دیا جارہا ہے۔بطور احتیاط نامپلی ریلوے اسٹیشن پر امبولنس کا انتظام کیا گیا ہے اور حکومت تلنگانہ سے خواہش کی گئی کہ وہ ریلوے اسٹیشن کو مفت ماسکس فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافرین میں انکو تقسیم کیا جاسکے۔اس موقع اے وی سیوا پرساد اسٹیشن منیجر ، جی سبا راؤ چیف ٹکٹ انسپکٹر ، ایم جے چودھری ، انسپکٹر سی آر پی ایف ، گوڑ ایس آئی آر پی ایف اور محمد رشید و دیگر عہدیداران موجود تھے۔