CREDAI کے آئندہ ماہ شہر میں 3 پراپرٹی شو

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا (CREDAI) کی جانب سے آئندہ ماہ حیدرآباد میں تین پراپرٹی شو منعقد کرتے ہوئے مکانات اور دیگر جائیدادوں کی خریدی کے خواہاں افراد کو جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔ کانفیڈریشن کے صدر وی راج شیکھر ریڈی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں ان پراپرٹی شوز منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا اور کہا کہ اس میں خریداروں کے لیے مشہور ڈیولپرس سے جائیدادیں خریدنے کے مواقع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں اضافہ کے ساتھ حیدرآباد ایک گلوبل سٹی بن رہا ہے ۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ اس میں پہلا پراپرٹی شو 2 تا 4 اگست ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ دوسرا پراپرٹی شو 9 تا 11 اگست بمقام شری کنونشنس اور تیسرا پراپرٹی شو 23 تا 25 اگست لینڈ ناگول میٹرو اسٹیشن پر منعقد ہوگا ۔ مکانات خریدنے کے خواہاں اور رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنے والے پراپرٹی شو میں ڈسپلے کیے جانے والی جائیدادوں سے انتخاب کرسکتے ہیں ۔ یہ پراپرٹی شوز خریداروں کیلئے ان کی پسند کی جائیدادوں کی تلاش اور انتخاب میں معاون ثابت ہوں گے ۔ CREDAI حیدرآباد کے منتخب صدر این جئے دیپ ریڈی اور جنرل سکریٹری بی جگناتھ راؤ نے بھی اس پریس کانفرنس میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پراپرٹی شوز کی اہمیت و افادیت اور ان سے خریداروں کے لیے جائیدادوں کے انتخاب میں ہونے والی آسانی کے بارے میں بتایا ۔۔