حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : ڈاٹا ڈرائیون ہیلت کیر سلیوشنس فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی ، ڈاٹا لنک کے حیدرآباد میں نئے آفس کا سائبر گیٹ وے ، بی بلاک ، تھرڈ فلور ، ونگ IB ، ہائی ٹیک سٹی ، مادھا پور میں آغاز کیا گیا ہے ۔ اشیش کچرو ، سی ای او ڈاٹا لنک نے کہا کہ ہم ہمارے ہندوستان کے کسٹمرس کیلئے حیدرآباد میں ہمارا نیا آفس شروع کرتے ہوئے پرجوش ہیں ۔ 10 ہزار مربع فٹ پر قائم کردہ ڈاٹا لنک کے اس نئے آفس میں زائد از 100 ملازمین کی گنجائش ہے جو انجینئرنگ ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈاٹا آپریشنس ، کوالٹی اشورنیس اینڈ انالائیٹکس ، ڈاٹا بیس ایڈمنسٹریشن اور سافٹ ویر آرکیٹکچر میں خدمات انجام دیں گے ۔ اس آفس میں 87 ملازمین ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ اس نئے آفس کی افتتاحی تقریب میں اس کی ہندوستانی ٹیم کے ارکان نے کمپنی کے امریکہ کے سی ای او کے ہمراہ شرکت کی ۔۔