DBS بینک انڈیا کی حیدرآباد میں پہلی برانچ کا سوماجی گوڑہ میں آغاز

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈی بی ایس بینک انڈیا لمیٹیڈ نے حیدرآباد میں اس کی پہلی برانچ کا کل سوماجی گوڑہ میں آغاز کیا ۔ یہ برانچ بڑے ، متوسط اور چھوٹے بزنسیس کے علاوہ ریٹیل کسٹمرس کی بینکنگ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے خدمات انجام دے گی ۔ یہ بینک ڈی بی ایس گروپ ( سنگاپور ) کی ایک برانچ کے طور پر 25 سال سے ہندوستان میں موجود ہے اور ڈی بی ایس گروپ حیدرآباد میں 2016 سے موجود ہے ۔ جب اس نے ٹکنالوجی ہب DBS Asia Hub2 قائم کیا تھا ۔ جو اس گروپ کا سنگاپور کے باہر بڑا ٹکنالوجی اینڈ آپریشنس ہب ہے ۔۔