78.18% امیدوار کوالیفائی ، 9 جون سے داخلوں کیلئے کونسلنگ کا آغاز
حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) ڈپلوما اِن ایلمنٹری ایجوکیشن DEE CET-2025 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈپلوما ان پری اسکول ایجوکیشن (DPSE) کورسیس میں داخلوں کیلئے یہ امتحانات کا 25 مئی کو آن لائن انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ 78.18% طلبہ نے امتحانات میں کوالیفائی کیا ہے۔ جملہ 48,815 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں، ان میں 33,321 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ 28,442 امیدوار (78.18%) کوالیفائی ہوئے۔ میڈیم کی اساس پر ٹاپرس میں تلگو میڈیم میں 77 مارکس کے ساتھ کی ہریتا اسٹیٹ ٹاپر رہی ہیں۔ انگلش میڈیم میں 37 مارکس کے ساتھ ایس ابھینو ریڈی جبکہ اردو میڈیم میں 87 مارکس کے ساتھ فراز احمد ٹاپر رہے ہیں۔ میڈیم کی اساس پر تلگو میڈیم سے 19,900 امیدواروں کے منجملہ 15,478 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں 11,288 امیدوار (72.79%) امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ انگلش میڈیم میں 22,051 کے منجملہ 18,983 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں 14,848 امیدوار (38.94%) امیدوار کوالیفائی ہوئے جبکہ اردو میڈیم 1,982 کے منجملہ 1,884 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں 530 امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ DEIED، DPSE کورسیس میں داخلوں کا 9 جون سے آغاز ہوگا۔ 9 تا 13 جون ریاست کے 10 ڈائیٹ کالجوں میں امیدواروں کی سرٹیفکیٹ کی جانچ ہوگی۔ 14 تا 17 جون ویب آپشن اندراج کرنے کی سہولت فراہم کی۔ ریاست کے 50 سے زائد ڈائیٹ کالجس میں 4 ہزار نشستیں ہیں۔2