DEECET-2023 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر محمد شریف الدین ڈائرکٹر CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) جامعہ عثمانیہ کی جانب سے DEECET-2023 اردو میڈیم کے لیے حسب ذیل مراکز پر 15 تا 29 مئی 2023 مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات نظام کالج حیدرآباد 040-23210316 ، گورنمنٹ ڈائٹ محبوب نگر 9490672446 ، گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد 9440378302 ، تبارک ہائی اسکول حطی نظام آباد 9032797803 ، گورنمنٹ ہائی اسکول ( جے سی ) رکاسی پیٹ بودھن 9848444816 ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم مکرم پورہ کریم نگر 9885527974 ، اردو بھون این ٹی آر چوک عادل آباد 9440108000 ، زیڈ پی پی ایس بھینسہ نرمل 7396122428 ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پٹرول پمپ ہنمکنڈہ 7386655531 ، گورنمنٹ ہائی اسکول اسرا کالونی نرمل 9676177156 اور ادارہ اقامت خانہ ، بہادر خان نزد ڈسٹرکٹ جیل ، منیم چلکا نلگنڈہ 9949242565 پر ربط کریں ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو DEECET-2023 اردو میڈیم کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی مفت کوچنگ کے لیے 12 مئی 2023 تک اپنا نام دو پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ ان مراکز پر رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔