DEECET-25 طلبہ کو داخلے کیلئے ویب آپشن کا ایک اور موقع

   

محبوب نگر۔ 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ محکمہ تعلیمات نے تعلیمی سال (2025-2027) کیلئے ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن میں مخلوعہ نشستوں کیلئے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد معراج اللہ خان پرنسپل گورنمنٹ ڈائیٹ کالج محبوب نگر نے بتایا کہ تلگو ،اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباء وطالبات جنہوں نے ڈائیٹ سیٹ ( 2025 -DEE CET) امتحان کامیاب کیا ہے۔ داخلہ کیلئے ویب آپشن دے سکتے ہیں۔ مخلوعہ نشستوں کے علاوہ معاشی طور پر پسماندہ طبقات (ای ڈبلیو ایس ) سرٹیفکیٹ رکھنے والے طلباء کیلئے 10% زائد نشستیں فراہم کی گئی ہیں۔ 3اگست تا 5اگست آن لائن پر ویب آپشن دینا ہوگا۔ نئے طلبہ کو 11اگست تک داخلہ کے لیے کالج کا تعین کیا جائے گا۔ وہ طلباء 12اگست تک متعلقہ کالج سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949993714 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔