DOST 2025-26 اسپاٹ داخلے

   

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن اور کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2025-26 کے لئے ڈگری آن لائن سروسیس، تلنگانہ (DOST) پلیٹ فارم کے تحت خصوصی اسپاٹ داخلوں کے راؤنڈ کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے چیرمین پروفیسر بالکشنا ریڈی نے کہاکہ اس کا مقصد گورنمنٹ، یونیورسٹی، خانگی امدادی، غیر امدادی اور آٹو نومس ڈگری کالجس میں باقی نشستوں کو پُر کرنا ہے۔ چنانچہ اسپاٹ داخلے دو مرحلوں میں کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلہ میں جو 15 تا 16 ستمبر منعقد کیا جائے گا۔ گورنمنٹ ڈگری کالجس، خانگی ایڈیڈ کالجس (ریگولر کورسیس) اور خانگی ایڈیڈ آٹو نومس کالجس کا احاطہ کیا جائے گا۔ کالجس کو 17 ستمبر تک داخلہ دیئے جانے والے طلبہ کے ڈیٹا کو DOST پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 18 اور 19 ستمبر کو تمام زمروں کے اداروں کے لئے منعقد ہوگا۔ اس میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی اور کوئی سیٹس باقی رہ جائیں تو ان میں نان ۔ لوکل امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔