EPFO سے صد فیصد رقم نکالنے کی سہولت

   

اب وجوہات بتانے کی ضرورت نہیں، سی بی ٹی کے اجلاس میں اہم فیصلہ
حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (سیاست نیوز) یمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پی ایف سے جزوی رقم نکالنے سے متعلق قوانین کو آسان بنانے کی پیشرفت کی ہے۔ تازہ ترین فیصلے کے ساتھ صارفین پی ایف فنڈ سے 100 فیصد رقم نکال سکتے ہیں۔ بشمول ملازم اور آجر کا حصہ بھی اس میں شامل ہے۔ پیر کو مرکزی وزیر لیبر منسکھ منڈاویہ کی صدارت میں ای پی ایف او سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد سی بی ٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے 7 کروڑ سے زیادہ صارفین کو فائدہ ہوگا۔ EPFO کے جزوی رقم نکالنے سے متعلق 13 سخت قوانین کو سی بی ٹی نے ایک ہی اصول میں تبدیل کردیا ہے۔ اس کو تین اقسام جیسے اہم ضروریات۔ بیماری، تعلیم، شادی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ایف نکالنے کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ تعلیم کے لئے 10 مرتبہ، شادیوں کے لئے 5 مرتبہ تک جزوی رقم نکالی جاسکتی ہے۔ فی الحال دونوں صورتوں کے لئے صرف تین مرتبہ رقم نکالنے کی اجازت تھی۔ ساتھ ہی تمام جزوی رقم نکالنے کی سرویس کی مدت کو کم کرتے ہوئے 12 ماہ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں خصوصی حالات، اختیارات کے تحت جزوی پی ایف نکالنے کے لئے بے روزگاری، قدرتی آفات و سماوی جیسی وجوہات بتانی پڑتی تھی اب رقم نکالنے کے لئے کوئی وجوہات بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پی ایف اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم کا 25 فیصد کم از کم بیالنس برقرار رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ EPFO سے پیش کردہ اعلیٰ شرح سود (فی الحال 8.25 فیصد) ریٹائرمنٹ کے فوائد کی ایک بڑی رقم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 2