F-16 طیاروں کے بیجا استعمال پر پاکستان سے رپورٹ طلب

   

واشنگٹن ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کو پاکستان سے امریکی ساختہ
F-16
لڑاکا طیاروں کے بیجا استعمال کے بارے میں اسلام آباد سے مزید معلومات مطلوب ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ اس ضمن میں معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان طیاروں کو ہندوستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے جمعرات کو فضاء سے فضاء تک میزائیل رینج کے باہر ملنے والے
AMRAAM
کے پُرزے بطور ثبوت دکھائے اور نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان نے کشمیر میں ہندوستانی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنانے فضائی کارروائی کے دوران امریکی ساختہ F-16 جٹ طیارے استعمال کئے ۔