F-16 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ بچ گیا

   

ریورسائڈ (یو ایس)۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک لڑاکا طیارہ
F-16
جمعرات کے روز اڑان بھرنے کے بعد مارچ ایر ریزرو بیس کے باہر ایک گودام سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ کیلیفورنیا میں رونما ہوا۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ ٹکر سے قبل لڑاکا طیارہ کا پائلٹ طیارہ سے کود گیا اور حیرت انگیز طور پر اسے خراش تک نہیں آئی۔ یہی نہیں بلکہ طیارہ کے گودام سے ٹکرانے کے بعد گودام میں موجود کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے۔ میجرپیری کوونگٹن نے یہ بات تبائی جو بیس کے امورعامہ کے ڈائرکٹر ہیں۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔